اساتذہ کے تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی عائد

اساتذہ کے تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) پنجاب حکومت نے کیئر فاؤنڈیشن کو دیئے گئے سرکاری سکولوں میں ایجوکیٹرز کے تبادلوں اور نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی، پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کیئر فاؤنڈیشن کو دیئے گئے سرکاری سکولوں میں سرکاری اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ سکول ایجوکشن نے کیئر فاؤنڈیشن کو دیئے گئے اضافی اساتذہ کو قریبی سکولوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ کیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دیئے گئے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو کہیں اور ٹرانسفر بھی نہیں کیا جائے گا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے کیئر فاؤنڈیشن انتظامیہ سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے محکمہ سکول کے اقدام کو مسترد کردیا ہے، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی ماحول بدامنی کا شکار ہوگا۔ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے دفتر کے سامنے اساتذہ دھرنا دیں گے۔