رائیونڈ سے نومولودکی لاش برآمد

رائیونڈ سے نومولودکی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رائیونڈ کے علاقے سے نومولود کی لاش برآمد، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ رائیونڈ کےعلاقے میں خالی پلاٹ میں نومولود بچے کی لاش موجود ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی شخص کو بچے کی لاش پھینکتے ہوئے نہیں دیکھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ یہاں سے گزر رہے تھے انہوں نے جب دیکھا کہ بچہ مردہ حالت میں ہےتو فوراً پولیس کو اطلاع کی۔

Shazia Bashir

Content Writer