لاہور کے 128مقامات شہریوں کیلئے خطرناک قرار

 لاہور کے 128مقامات شہریوں کیلئے خطرناک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لاہور کے 128مقامات کو شہریوں کیلئے خطرناک قرار دیدیا گیا، ان مقامات پر مستقل ناکہ بندی، ڈولفن  اور پیرو فورس کی پٹرولنگ شروع کر دی گئی۔

لاہور پولیس نے کرائم اینالسز سسٹم کی مدد سے 128 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرلی جن مقامات پر سب سے زیادہ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں، ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے پولیس نے ہاٹ سپاٹس کی مستقل ناکہ بندی کردی جبکہ سیف سٹی کا کیمروں کی مدد سے ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی جائے گی اور ڈولفن اور پیرو کی ٹیمیں بھی انہی مقامات پر گشت کریں گی تاکہ وارداتوں پر قابو پایا جا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer