ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت کی جانب سے آنے والے پانی کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 224,496 کیوسک اور اخراج 206,496 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد 126,717 کیوسک جبکہ اخراج 120,867 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دوسری جانب ہیڈ قادرآباد پر پانی کی آمد 158,539 کیوسک اور اخراج 143,539 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

حکام کے مطابق دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث متعلقہ علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔