ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 سال بعد پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بڑا اضافہ، معاشی بحالی پر عالمی اعتماد مضبوط

9 سال بعد پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بڑا اضافہ، معاشی بحالی پر عالمی اعتماد مضبوط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (S&P) نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ B- سے بڑھا کر B کر دی ہے، جبکہ ملک کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیا گیا ہے۔ یہ تقریباً 9 سال بعد پاکستان کی ریٹنگ میں ہونے والی اہم بہتری ہے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ریٹنگ میں اضافہ پاکستان کی معاشی بحالی، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق ادارہ جاتی اصلاحات، مالیاتی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جاری معاشی اصلاحات سے ترقی کا تسلسل برقرار رہے گا اور مالیاتی نظم و ضبط مزید مضبوط ہوگا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی گزشتہ تقریباً آٹھ برس کی بلند ترین سطح ہے، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور ملکی معیشت کے بارے میں مثبت عالمی تاثر مزید مضبوط ہوگا۔