ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراہیں زیرِ آب

لاہور میں مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراہیں زیرِ آب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراہیں زیرِ آب آگئیں۔ 
سڑکوں پرپانی جمع ہونے سےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کریم بلاک کی مین سڑک پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا۔کریم بلاک کی مارکیٹ اور مین سڑک پر تقریبا دو فٹ پانی جمع ہوگیا ۔ 
سڑکوں پرپانی جمع،ٹریفک کی روانی سست ہوگئی ۔ پانی زیادہ ہونے سے موٹر سائیکلیں بند، شہری خوار ہوگئے ۔ پانی دکانوں میں داخل ،دوکانداروں کا سامان خراب ہوگیا ۔
بارشی پانی میں بجلی کے کھمبے بھی ڈیڑھ فٹ تک ڈوب گئے۔
 شہری کا کہنا ہے کہ ہر بار بارش کے بعد اہم شاہراہ پر پانی جمع ہو جاتا ہے،شہریوں نے نکاسی آب کےانتظامات بہتر کرنے کامطالبہ کیا۔

یہی صورتحال  جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ،فیروز پور روڈ ،  ماڈل ٹاؤن ، ملتان  روڈ، سمن آباد،  گلشن راوی اورلکشمی سمیت  شہر کے کئی علاقوں میں ہے جہاں   مرکزی شاہراہیں اور گلیاں  زیر آب آچکی ہیں ۔