ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانس : 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور

فرانس : 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی 2 مرحلوں میں لگائی جائے گی,پہلے مرحلے میں یکم ستمبر سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگے گی جب کہ موجودہ اکاؤنٹس پر پابندی جنوری 2027 سے لاگو ہوگی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  فرانس کے صدر میکرون نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس پینے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔