ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے 230 سے زائد فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

لیسکو کے 230 سے زائد فیڈرز ٹرپ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے لگا ہے۔ بارش کے بعد لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے باعث شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹرپ ہونے والے فیڈرز کی تعداد 230 سے تجاوز کر گئی ہے۔ الیون کے وی فیڈرز پر تیکنیکی اور فنی خرابیاں پیدا ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے کے واقعات بھی سامنے آئے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ متعدد علاقوں میں کم اور زیادہ وولٹیج آنے سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

لیسکو کا لائن سٹاف بارش کے دوران بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق بارش کے دوران شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تکنیکی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور خرابیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔