ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے پیش نظر لاہور انتظامیہ اور واسا ہائی الرٹ

 بارشوں کے پیش نظر لاہور انتظامیہ اور واسا ہائی الرٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل: لاہور میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رین ایمرجنسی پروٹوکول نافذ کرتے ہوئے تمام ضلعی وسائل کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 انہوں نے شہر بھر میں بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کو مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور واسا کے افسران نکاسی آب کے آپریشن کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں، جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنے اپنے علاقوں میں پانی کی نکاسی کے عمل کی براہِ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر نکاسی آب کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جدید ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور فیلڈ اسٹاف کی مدد سے پانڈنگ پوائنٹس اور نشیبی علاقوں سے کم سے کم وقت میں پانی نکالا جائے۔ واسا کو تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی چوبیس گھنٹے فعالیت یقینی بنانے اور آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ پانڈنگ ایریاز کی کلیئرنس جلد از جلد مکمل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔