ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

 چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:چکن 500، بیف 1400 سے 1500 جبکہ مٹن 3500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا

لاہور: گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ چکن، بیف اور مٹن کی قیمتیں عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکن گوشت 500 روپے فی کلو، بیف 1400 سے 1500 روپے فی کلو جبکہ مٹن 3200 سے 3500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے اور اب برائلر گوشت بھی کئی خاندانوں کی استطاعت سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔