ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج رات لاہور بھر کے پٹرول پمپ  بند کر دئیے جائیں گے: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن

آج رات لاہور بھر کے پٹرول پمپ  بند کر دئیے جائیں گے: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:لاہور: آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک جہانزیب کے مطابق آج رات 12 بجے سے لاہور بھر میں پیٹرول پمپس احتجاجاً بند کر دیے جائیں گے اور پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک جہانزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی سے متعلق نئے فارمولے پر ڈیلرز کو شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت پیٹرول کی نئی قیمت کے ساتھ کاروبار کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

صدر لاہور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن جہانزیب ملک کے مطابق لاہور میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے وابستہ 375 پیٹرول پمپس بند رہیں گے، جبکہ کمپنیوں کے زیر انتظام شہر کے تقریباً 150 پیٹرول پمپس آپریشنل رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔