لاہور: باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا اور قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے ملزمان کو مظفرگڑھ سے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر شوکت حسین کو گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمان قتل کے بعد مقتول کی لاش زمین میں دفن کر کے فرار ہو گئے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی، شواہد اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔