ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 36 ہزار 545 افغانیوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 504 افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7 ہزار 234 خواتین اور 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 11 ہزار 124 افراد، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11 ہزار 137 افراد اور 14 ہزار 284 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم تمام افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس حکومت کی پالیسی اور عالمی قوانین کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی واپسی کے عمل پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے۔