ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مافیا نے چینی غائب کر دی

Sugar price crisis, Pakistani retail market, Sugar shortage, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چینی کی سرکاری قیمت پر فروخت کو ناکام بنانے کے لئے شوگر مافیا نے چینی ہی غائب کر دی۔ پرچون دوکانداروں کو چینی کی فراہمی ہی بند ہو گئی۔

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عام شہریوں کے ساتھ دکاندارطبقہ بھی پریشان ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے چینی کی پرچون اور ہول سیل قیمت طے ہو جانے کے بعد  سرکار کے مقرر کردہ نرخوں  پر چینی نہیں مل رہی۔ دکاندار چینی بدستور زیادہ قیمت پر بیچ رہے ہیں اور یہ عذر پیش کر رہے ہیں کہ انہیں چینی سرکاری نرخ پر ملے گی تب ہی وہ اسے سرکاری نرخ پر پرچون میں بیچ سکین گے۔ خود مہنگی چینی خرید کر وہ سرکاری نرخ پر کیسے بیچیں۔ 

دکاندار برملا بتا رہے ہیں لپ چینی کا  مافیا مارکیٹ میں چینی فراہم نہیں کر رہا ، پرچون فروش اپنے گاہکوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے خود  بلیک میں خرید رہے ہیں۔

دوکاندار کہہ رہے ہیں کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کاروبارمتاثر ہو رہا ہے۔انتظامیہ نوٹس لیکر چینی کی سرکاری ریٹ پرفراہمی یقینی بنائے۔