ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے

 اسلام آباد : کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی : اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کارسوارباپ بیٹی برساتی ریلے میں بہہ گئے۔

 پنجاب میں مون سون کی شدید بارشیں جاری ہیں جہاں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے جس کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

 اسلام آباد میں  شدید بارش  کے دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار 2 افراد نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے دونوں افراد مدد کے لیے پکارتے رہے۔

  کار سوار افراد نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی لیکن پانی کابہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں افراد کار سمیت پانی میں بہہ گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق پانی میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔