ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز

 کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ نظر آ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں ایک بڑی اور منظم فورس تیار کی گئی ہے،منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا.

وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،منشیات گلی محلے،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز تک پہنچ چکی ہیں،کاؤنٹرنارکوٹکس فورس اس لعنت کا جڑسے اکھاڑ کرخاتمہ کرے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس فورس کو ضلع سطح پر بھی لیجائیں گے،600آسامیوں کیلئے12ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں،منتخب ہونے والوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔