ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بلوچستان:سکیورٹی خدشات،بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار

 بلوچستان:سکیورٹی خدشات،بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بلوچستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر حکومت نے مسافر بسوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب ہر بس میں روانگی سے قبل سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے .

 ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے کہا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ شام پانچ بجے کے بعد بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 ٹرانسپورٹروں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شام کے وقت سفرسے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سخی سرور اور بواٹہ میں تمام اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز عوامی اور نجی دونوں  کو روزانہ شام 5 بجے تک اپنی کارروائیاں بند کرنی ہوں گی۔

 حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سفر صرف دن کی روشنی میں محدود ہے، رات کے وقت سفر کسی بھی صورت میں ممنوع ہے، تمام عوامی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ڈی جی خان کے بس سٹینڈز پر روانگی سے قبل تمام مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنا لازمی ہوگا۔

 ضوابط کے مطابق ہر عوامی ٹرانسپورٹ بس کے ساتھ دو مسلح نجی سیکیورٹی گارڈز ہونا لازمی ہے اور روانگی سے قبل یہ شرط پوری کرنا ہوگی، ہر بس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہئیں جو بس کے اندر اور باہر دونوں اطراف کی نگرانی کریں تاکہ سوار ہونے، اترنے اور سفر کے دوران کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے۔

 اس کے علاوہ ہر عوامی ٹرانسپورٹ گاڑی میں ٹریکنگ سسٹم اور ایک ایمرجنسی پینک بٹن بھی نصب ہونا لازمی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔