طوفانی بارش ، ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی دیوار گرگئی

 طوفانی بارش ، ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی دیوار گرگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور میں طوفانی بارش کے باعث ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گرگئی۔

لاہور میں مسلسل 6 گھنٹے 45 منٹ برسنے والے بادلوں نے شہر کی سڑکوں، چوک چوارہوں، گلیوں اور بازاروں کو تالاب بنا دیا۔واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ اور گلشن راوی میں 200 ملی میٹر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

 بارش کے باعث ملکہ نورجہاں کے مقبرے کی بیرونی دیوار گرگئی۔ترجمان والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق مقبرے کا چارج ایک ماہ قبل والڈ سٹی اتھارٹی نے محکمہ آثار قدیمہ سے لیا۔ترجمان نے بتایاکہ نورجہاں کے مقبرے کی شمالی بیرونی دیوار اور دیگر کچھ حصے خستہ ہال ہیں، خستہ حال حصوں کو محفوظ کرنے کیلئے جلد کام شروع ہوگا۔