قائد ایوان کا انتخاب، ن لیگ اتحاد کو ایک اور نشست مل گئی

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ،  پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور نشست مل گئی۔

پی پی 228 لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر رفیع الدین بخاری بھی حکومتی اتحاد والے ہوٹل میں پہنچ گئے۔ پیر رفیع الدین بخاری نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔

پیر رفیع الدین بخاری کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے لیکن میرا ووٹ حمزہ شہباز کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج شام چار بجے ہوگا، جس کیلئے حکومتی اتحاد کے پاس اس وقت 180 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے پاس اس وقت 186 ارکین اسمبلی موجود ہے ۔