انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرطیارے حادثےکاشکار

انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرطیارے حادثےکاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا جہاں فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے دو مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا جہاں فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے دو مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے سے متعلق ائیرلائن فلائی دبئی کا کہنا ہےکہ ان کے طیارے بوئنگ 737 نے کرغزستان کے لیے اڑان بھرنا تھی تاہم حادثے میں جہاز کے معمولی متاثر ہونے کے بعد اسے کھڑا کردیا گیا ہے اور اب مسافروں کو دوسری پرواز سے پہنچایا جائیگا۔ ایئر لائن کا کہنا تھا کہ حادثے میں جہاز کے پروں کو نقصان پہنچا ہے اور ہم اس حادثے سے متعلق متعلقہ حکام کے ساتھ تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب گلف ائیر کا کہنا ہےکہ اس معمولی حادثے میں ان کا جہاز دوسری  ایئرلائن کے جہاز سے ٹکرایا جس سے اس کی دُم کو نقصان پہنچا تاہم ائیرلائن کی جانب سے دوسرے جہاز کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔