اداکارہ مہوش حیات کو شادی کیلئے کس کی ہاں کا انتظار

 اداکارہ مہوش حیات کو شادی کیلئے کس کی ہاں کا انتظار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان کی  معروف اداکارہ  مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ ادار لیونارڈو ڈی کیپریو سے شادی کے لیے تیار ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے مزید کہا کہ اگر ڈی کیپریو ان سے شادی کیلئے ہاں کردے تو وہ تیار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شادی کے سوال پر اداکارہ  مہوش حیات نے کہا کہ انہیں شادی کی افرز آئی ہیں اور آتی رہتی ہیں۔ شادی ایک بھر پور ذمہ داری والا کام ہے، شادی سے پہلے انہوں نے بہت سارے کام کرنے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ شادی کے ساتھ  شاید وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پائیں گی، اس لیے وہ فی الحال شادی کا نہیں سوچ رہی ہیں کیونکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔  شادی ایسے مرد سے کروں  گی جو رحم دل ہو، خوش اختلاق ہو اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہنس مکھ ہو۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی لیونارڈو ڈی کیپریو کی بہت بڑی فین ہیں اور اگر وہ ان کو سن رہے ہیں تو وہ شادی کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جب انہوں نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائی تو بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ منگنی کی خبریں نشر کی تھیں۔  بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتی رہوں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ منسلک کرنا ہو تو ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ جوڑا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔