کورونا کی مثبت شرح میں تشویشناک اضافہ

corona patients
کیپشن: corona patients
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کے وار پھر سے تیز ہونے لگے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں132 رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایک بار پھر بڑا خطرہ بننے لگا، موذی وائرس کے وار پھر سے تیز ہونے لگے ہیں،لاہور میں کورونا کی مثبت شرح 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو کورونا سے ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ  24 گھنٹے میں 2 ہزار 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 30ریکارڈ کی گئی۔

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 52ہزار 752ہو گئی ، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 98ہزار 609 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9لاکھ 22ہزار 929افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

 پنجاب میں 3لاکھ 51ہزار 592، سندھ میں 3لاکھ 61ہزار 160، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 41ہزار 288 اور بلوچستان میں 29 ہزار 301 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 85ہزار 179،آزاد کشمیر میں 22ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 551افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔