شوہر کے قتل کی پیروی کرنے والی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

 شوہر کے قتل کی پیروی کرنے والی خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: نشتر کالونی میں شوہر کے قتل کی پیروی کرنے والی خاتون آمنہ کو بھی مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون آمنہ کو ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن بلایا جہاں مخالفین ارشاد،فریاد اور سلمان بھی موجود تھے۔ آمنہ پولیس تفتیش کے بعد گھر جانے کے لئے نکلی جس پرملزمان نے خاتون کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی ہی جماعت کو دھوکہ دے دیا 

 واضح رہے کہ آمنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔