ابو بکر ارشد:اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل زائد نرخوں پر فروخت کا سلسلہ برقرار ہے,دکاندار بدستور اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں پیاز 60سے80روپے کلو جبکہ آلو 40سے50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹماٹر 100سے120روپے،لہسن اور ادرک 100روپے پاؤ ، شملہ 160،بھنڈی 360،کریلے 350روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
اسی طرح کیلا 150سے180،کینو 500سے 600روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کا الگ الگ ریٹ مقرر کر رہا ہے اور مارکیٹ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App