ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپس روانہ

عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وطن واپس روانہ ہوگئے۔ 

روانگی سے قبل نائب وزیراعظم نے ایکس پر پیغام میں لکھا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہماری ٹیم پاکستان کا شکریہ، ٹیم پاکستان نے وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مجھ سمیت پاکستانی وفد کے ڈیووس کے کامیاب دورے کے دوران شاندار معاونت اور تعاون فراہم کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سفارتی مشنز اور وزارتِ خارجہ کی ٹیموں کی انتھک محنت پاکستان کی ترجیحات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں نہایت اہم ثابت ہوئی، ان کوششوں نے عالمی سطح پر مضبوط بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ 

اسحاق ڈار نے وطن واپس روانگی کی تصاویر اور ویڈیو کلپ بھی جاری کیا۔