ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گل پلازہ آتشزدگی: افغانستان سفارت خانے کا اظہارِ افسوس

گل پلازہ آتشزدگی: افغانستان سفارت خانے کا اظہارِ افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے  آتشزدگی کےواقعہ پر افغانستان سفارت خانے نے اظہار افسوس کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔ 

  سفارت خانہ اسلامی امارتِ افغانستان کی جانب سےایکس (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ ”گل پلازہ “ کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعہ پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں،ہم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ 

  ترجمان سفارت خانہ اسلامی امارتِ افغانستان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سفارت خانہ اسلامی امارتِ افغانستان جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے،مرحومین کی ابدی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہے اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتا ہے۔ 

  بیان میں مزید کہا گیا سفارت خانہ اسلامی امارتِ افغانستان زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔