طلحہ اشرف:معروف ادیب، کالم نگار اور سندس فاؤنڈیشن کے چیئرمین منو بھائی مرحوم کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
منو بھائی کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں , نمازہ جنازہ میں ادبی، صحافتی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ ریواز گارڈن میں واقع منو بھائی پارک میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد، سینئر صحافی طاہر سرور میر، یاسین خان، خالد عباد ڈار، عمران مہر اور سندس فاؤنڈیشن کے سی سی او عبدالستار نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ عبداللہ ملک ایڈووکیٹ، کاشف اور مرحومہ کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
مرحومہ کے انتقال پر ادبی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔