او جی ڈی سی ایل کو ایک اور کنویں سے تیل کی بھاری مقدار ملنے لگی

OGDCL , Sonu well number 9, Submersible pump technology. City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: او جی ڈی سی ایل نے  صوبہ سندھ میں  سونو کنواں نمبر   9 سے خام تیل کی 1850 بیرل یومیہ پیداوار حاصل کرنا شروع کر دی۔

سونو کنواں نمبر 9 سےحاصل شدہ پیداوار کو  سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے کہا ہے  کمپنی کی جانب سے 2350 میٹر تک گہرائی میں کھدائی کے بعد مطلوبہ پیداوار حاصل کی گئی۔ او جی ڈی سی ایل سونو ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کا 100 فیصد حصص کا ملکیتی آپریٹر ہے۔  ابتدائی نتائج کے دوران،  مذکورہ کنویں سے 1850 بیرل یومیہ خام  تیل کی پیداوار حاصل ہوئی۔او جی ڈی سی ایل 

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے   الیکٹریکل سب مرس ایبل پمپ کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے  پیداواری سطح میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔