سخت بخار کے باوجود شان مسعود میچ کھیلنے میدان میں آگئے

سخت بخار کے باوجود شان مسعود میچ کھیلنے میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود طبیعت خراب ہونے کے باوجود فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کراچی کے میدان میں اتر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان   شان مسعود غنی گلاس کی نمائندگی کر رہے جہاں انھوں نے یو بی ایل گراؤنڈ پر اسٹیٹ بینک کے خلاف اہم میچ میں 31 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل ۔ شان مسعود کاشف بھٹی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے۔

گلے میں تکلیف اور ہلکے بخار کے باوجود ٹیسٹ کپتان 39 منٹ تک کریز پر جمے رہے تاہم حریف ٹیم کی دوسری اننگز میں شان مسعود ٹیم کے ہمراہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے۔انہوں نے ڈریسنگ روم میں کچھ دیر آرام کے بعد چھٹے اوور کے اختتام پر گراؤنڈ کا رخ کرکے بطور فیلڈر اپنی ذمہ داری ادا کی۔

یاد رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنے والے شان مسعود کا وطن واپس آنے کے بعد یہ پہلا میچ تھا۔قبل ازیں مختصر گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ گلے میں خراش کے سبب بخار کی وجہ سے وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے تاہم اپنی ذمہ داری جان کر کھیلنے کے لیے میدان کا رخ کیا۔