مہم تیز کریں، 8 فروری آپ کی جیت کا دن ہو گا، آصفہ بھٹو کی کارکنوں کو ہدایت

Asifah Bhutto Zardari, City42, Lahore peoples Party
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: آصفہ بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی پی پی کے کارکنوں سے ملاقات کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ایجنڈا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے،  آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کا 10 نکاتی ایجنڈا عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دے گا۔انہوں نےپارٹی کارکنان کو این اے 127 میں انتخابی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آٹھ فروری پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا، اس دن ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا حقیقی سفر شروع ہوگا،  پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاس کو دفن کرنے کے مترادف ہوگا۔پاکستان کے عوام نے شہر شہر ہونے والے جلسوں میں مثالی شرکت کرکے پیغام دے دیا ہے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کے خواہش مند ہیں۔

 آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں عارفہ بھٹو، سحر کامران، فواد زیدی، شائستہ اسلم، ثبت حسن، نایاب جان، عائشہ نواز، موسی کھوکھر اور سکینہ حسن، عثمان اعوان، بشارت علی، سارہ رائے، میاں نعمان، عمار، رائے ارسلان، شیخ عمران،  ماہم عامر، مارخ عامر، ڈاکٹر رضوان اور ناصر قاضی ،لاہور: بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے صحافی مائرہ ہاشمی کے علاوہ اسامہ فیاض، عائشہ، سدرہ، عائشہ فیاض، ایان اور خالد رفیق نے بھی ملاقات کی۔