سکول نہ سہی کوئی کمرہ ہی دکھا دو جو تم نے عوام کے لئے بنایا ہو، مریم نواز کا سابق وزیراعظم کو چیلنج

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے  کہا ہے کہ یہ 10 سال حکومت کرکے خیبرپختونخواہ سے نکلے ہیں، مریم نوازشریف آپ کو گواہ بنا کے سوال پوچھتی ہے کہ 10 سال میں 10 نہیں 5 ہسپتال دکھا دو جو تم نےبنائے ہوں،  5 سڑکیں دکھا دو جو تم نے پورے خیبرپختونخواہ میں بنائی ہوں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے یہ باتیں مانسہرہ مین مسلم لیگ نون کے انتخابی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

مریم نواز نے خیبر پختونخوا مین دس سال تک حکومت پرنے والی پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک اورنج لائن دکھا دو جو تم نے خیبر پختونخوا میں بنائی ہو، کوئی سپیڈو بس، کوئی گرین لائن جو تم نے خییبر پختونخوا مین بنائی ہو، کوئی کڈنی اینڈ لیور   انسٹی ٹیوٹ جیسا ہسپتال، کوئی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف  آف کارڈیالوجی جیسا ہسپتال دکھا دو جو تم نے خیبر پختونخوا میں بنایا ہے۔ کوئی دانش سکول دکھا دو، کوئی سرکاری سکول دکھا دو جو تم نے اس عوام کے لئے بنایا ہو، سکول نہ سہی کوئی ایک نیا کمرہ دکھا دو جو تم نے خیبر پختونخوا میں بنایا ہو۔