سٹی42: پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں پیر کے روز کاروباری ہفتہ کے پہلے دن قدرے استحکام دیکھنے میں آیا۔
امریکی ڈالر کا مارکیٹ میں روپے کے ساتھ تبادلہ کا ریٹ 281 روپے 7 پیسے پر برقرار رہا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو پاکستانی روپے کے مقابلہ میں 35 پیسے بڑھ کر 306.53 روپے کا ہو گیا۔ برطانوی پاونڈ 6 پیسے کمی سے 357.63 روپے کا ہوگیا جبکہ امارتی درہم 2 پیسے اضافے سے 76.91 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 75.03 روپے کا ہوگیا۔