پیپلز پارٹی کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ

Pakistan Poeples Party, Ferozwala, City42 , Malik Jamshid Shahbaz, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیروزوالہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ  پی پی 139 ملک جمشید شہباز پر قاتلانہ حملہ  ہو گیا۔

ملک جمشید شہباز فیروزوالا کے قصبہ  کوٹ عبدالمالک میں الیکشن کمپین کر رہے تھے ایک مقامی شخص ملک شاویز عادل نے پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک جمشید شہباز پر فائرنگ کر دی۔ملک جمشید شہباز معجزاتی طور پر محفوظ رہے ۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پر قاتلانہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ابتدائی کاروائی شروع کر دی تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہوا۔