سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کے لئے خوشخبری،ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی۔

  کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہو گیا،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہو کر 2022 ڈالر فی اونس ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 2 ہزار 50 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

  اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے بڑھ گئے، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام سونا 257 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی۔

  سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے فی تولہ 2229.08 روپے فی 10 گرام پر برقرار ہے۔