سندھ اور کراچی میں پیپلز پارٹی کی کیا پوزیشن ہے، سعید غنی نے راز کھول دیا

Saeed Ghani, Pakistan Peoples Party Sindh, Election2024, Karachi politics, PSP, MQM, Mustafa Kamal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے کراچی بیسڈ سینئیر قومی رہنما  اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  کراچی کے ضلع وسطی میں بھی جیتے گی، پی پی پی سندھ میں  قومی اسمبلی کی 61 میں سے 48 نشستیں جیت رہی ہے ، سندھ سے قومی اسمبلی کی 8 نشستیں مقابلہ کرکے جیت لیں گے باقی 40 سے زیادہ نشستوں پر پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے با آسانی جیت جائے گی۔

کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم ورکرز  نے پی پی کے دفتر  پر حملہ کیا، سیاسی دفاتر  پر اگر حملہ ہوگا تو ماحول پُرامن نہیں رہےگا، ایم کیو ایم کو  اس وقت اپنی شکست نظر آرہی ہے، اپنے ورکرز کو  روک رہے ہیں ، لیکن صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی یہ سوچ رہی ہےکہ کوئی دوسری جماعت ضلع وسطی میں نہیں آسکتی، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس میں دھمکیاں موجود  ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر  حیرانی ہوئی، ایسا بھی نہیں ہونا چاہیےکہ جس کی تصویر لگی ہو اس پر ایف آئی آر درج کی جائے، اگرکوئی مخالف ہماری تصویر لگائےگا تو کیا ایف آئی آر ہو جائےگی؟

 
سعید غنی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا ہے انتخابات پی ایس پی لڑ رہی ہے یا ایم کیو ایم، اس وقت ایم کیو ایم پاکستان پر  پی ایس پی کا قبضہ ہے، خالد مقبول صدیقی بے بس نظر آرہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کا خاتمہ کردیا ہے۔