گاؤں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، نوجوان قتل، باپ اور بھائی زخمی

Raiwind Murder, Chamru Village Raiwind City, Crime Story, Lahore Crime update, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رائیونڈ سٹی کے نواح میں چمرو پور گاؤں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان قتل ہو گیا، مقتول کا بھائی اور والد فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

رائے ونڈ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ مقصود احمد کے نام سے ہوئی۔زخمیوں میں 55 سالہ مقبول اور 28 سالہ محمود احمد شامل ہیں۔ مقتول مقصود کو سر پر گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اس کے والد مقبوال احمد کو کندھے پر فائر لگا جبکہ بھائی محمود احمد کو پیٹ میں اور بازو پر گولیاں لگیں۔

 پولیس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم فرار ہو چکے تھے۔ پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے اس جرم کے شواہد اکٹھے کئے اور مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خٓنہ منتقل کر دیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ذاتی عداوت کا نتیجہ ہے۔