سکیش چندر کا نورا فتحی سے متعلق اہم انکشاف

سکیش چندر کا نورا فتحی سے متعلق اہم انکشاف
کیپشن: Nora fatehi and sukesh chandrashekharNora fatehi and sukesh chandrashekhar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(و یب ڈیسک)چند روز قبل نورا فتیحی نے اپنے ایک بیان میں  کہا تھا کہ سکیش چندر شیکھر نے انہیں گرل فرینڈ بننے پر بڑے گھر اور آسائشات سے بھری زندگی دینے کی پیشکش کی تھی۔
  جواب میں 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا ہے نورا فتیحی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے جلتی تھیں اور وہ ان دونوں کے تعلق سے بھی حسد کرتی تھیں۔بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور ڈانسر نورا فتیحی سے مبینہ تعلقات میں رہنے والے ملزم سکیش نے حال ہی میں اپنے وکلا کے ذریعے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے نورا فتیحی پر کچھ الزامات عائد کیے ہیں ملزم کے مطابق  نورا ہمیشہ سے جیکولین سے حسد کرتی تھی، وہ اس کے خلاف میرا برین واش کرتی رہتی تھی، وہ چاہتی تھی میں جیکولین کو چھوڑ کر اسے ڈیٹ کرنا شروع کر دوں'۔

اپنے بیان میں سکیش نے کہا کہ 'نورا مجھے دن میں 10، 10 مرتبہ فون کالز کرتی، اگر میں جواب نہ دیتا تو وہ مسلسل کالز کرتی رہتی تھی، میں نے نورا کو ٹالنا شروع کردیا لیکن وہ مجھے فون کرکے پریشان کرتی رہی اور ساتھ ہی، مجھ سے بوبی نامی اپنے رشتہ دار کو میوزک پروڈکشن کمپنی قائم کرنے میں مدد کرنے کو کہتی رہی '۔