بےنظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا، چودھری سرور

بےنظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا، چودھری سرور
کیپشن: Governor Meeting Media Directors
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر ڈار: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی مختلف ٹی وی چینلز کے ڈائریکٹر نیوز اور بیورو چیفس سے ملاقات،گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار مسائل ہیں، ان کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ساتھ چلنا پڑے گا۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا نمائندگان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چودھری محمد سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے معاملے پر میں نے یورپین یونین جاکر بہت محنت کی ، اس وجہ سے 2023 تک جی ایس پی پلس کی سہولت میسر ہے، میری سیاسی بصیرت کی وجہ سے پاکستان کےجی ایس پی پلس سٹیٹس کو ختم نہیں کیا گیا۔

یورپین یونین اگر چاہتی ہے کہ ہم اقلیتوں، انسانی حقوق، اور دیگر شعبہ جات میں ریفارمز کریں، تویہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے امیج کی بہتری کے لئے کام کریں۔بےنظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صاف پانی میری اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے ،انشاء اللہ اسی سال مارچ تک کافی حد تک صاف پانی کی فراہمی کے لئے کامیاب ہو جائیں گے۔ میں نے ایسا سسٹم متعارف کروا دیا ہے جو چلتا رہے گا، بوہ دن دور نہیں جب پورے پنجا ب میں پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔