غیر رجسٹرڈ رکشہ اور لوڈر رکشہ کو بند کرنے کا فیصلہ

 غیر رجسٹرڈ رکشہ اور لوڈر رکشہ کو بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ٹیپا کی انسداد سموگ ورکنگ کمیٹی نےشہر بھر میں غیر رجسٹرڈ رکشہ اور لوڈر رکشہ کو بند کرنے کی سفارش کر دی
انسداد سموگ ورکنگ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس ہوا ۔ انسداد سموگ کمیٹی کی صدارت چیف انجینئر ٹیپا عبدالرزاق چوہان نے کی ۔ اجلاس میں ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈی ایچ اے ،کنٹونمنٹ بورڈ ،ایم سی ایل ،پی ایچ اے اور سٹی ٹریفک پولیس کے فوکل پرسنز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ورکنگ کمیٹی نے لوڈر رکشہ اور چنگ چی کی رجسٹریشن کی سفارش کردی ۔ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے لیے قومی سطح پر اجرا کرنے کی سفارش کردی ۔ ہائی رائز بلڈنگ اور عام گھروں میں شجرکاری کو یقینی بنانے کے لیے ایم سی ایم ،ڈی ایچ اور کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی عمل درآمد کروانے کی سفارش کردی گئی ۔ انسداد سموگ ورکنگ کمیٹی نے شاہدرہ اور کاہنہ کچھا میں تجاوزات ختم کرنے کی سفارش کردی
۔ انسداد سموگ ورکنگ بدیاں روڑ اور بھٹہ چوک کی بحالی کی بھی سفارش کر دی