ڈیفنس میں دوکروڑ کی واردات

ڈیفنس میں دوکروڑ کی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ڈاکو یا چھلاوہ؟ دو سال پہلے چھ کروڑ اوراب دو کروڑ کی واردات کرڈالی، ملزم نے تنہا ڈیفنس میں گھرکا صفایا کر دیا۔ پولیس چکرا کے رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ای کٹ میں ملبوس یہ شخص کوئی ہیلتھ ورکر نہیں ڈاکو ہے جو ڈیفنس میں گھر سے پونے دو کروڑ مالیت کی نقدی اور سامان لے اڑا۔ملزم نے اپنا کوئی نشان نہ چھوڑا لیکن سی سی ٹی وی سے نہ بچ سکا۔ ماڈل ٹاؤن میں واردات ہارون نامی شخص کے گھر ہوئی۔ ملزم نے کھڑکی توڑی۔ راہداری میں گھومتا رہا اور پھر موقع دیکھ کر اندر داخل ہوگ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزم نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 35 تولہ سونا ، ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی ہیرے کی 6 انگوٹھیاں  اور 23 لاکھ روپے مالیت کی دو گھڑیاں ، چار ہزار ڈالر ، تین ہزار پاونڈز اور 35 لاکھ روپے کیش لوٹ لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جلد ملزم کو ٹریس کرلیا جائے گا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈیڑھ سال قبل ڈیفنس میں چھ کروڑ کی واردات میں بھی یہی ملزم ملوث ہے۔ دونوں واقعات کی کلوزسرکٹ فوٹیجز اور طریقہ واردات میں مماثلت پر تفتیش جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer