شہر کے چالیس سے زائد سینما گھر بند

شہر کے چالیس سے زائد سینما گھر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) فلمیں نہ ہونے پر شہر لاہور کے چالیس سے زائد سینما گھر بند ہوگئے ، سپرسینماز نے اپنی دس سینماؤں کی چین بند کردی ۔
فلموں کے نہ ہونے اورلالی وڈ فلموں کے تسلسل سے ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے شہر لاہور کے چالیس سے زائد سینما گھر بند کردیئے گئے ہیں جبکہ سپرسینمازنے اپنے دس سینماؤں کی چین بند کردی ہے۔ سینما مینجمینٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ مسائل فلموں کے نہ ہونے کی وجہ سے ہورہے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرایسوسی ایشن چوہدری کامران اعجاز کا کہنا ہے کہ سینما گھروں نے پاکستانی پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے کھائے ہیں اب ڈیفالٹر ہوکر بند ہورہے ہیں۔
چالیس سے زائد سینما گھر بند ہونے سے جہاں کئی افراد بے روزگار ہوئے ہیں وہیں سینما انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہوگئی ہے ۔