ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 28 جنوری کو طلب

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 28 جنوری کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کرلیا گیا، 34 اہم ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، ایل ڈی اے بلڈنگ زوننگ ریگولیشنز 2019 پر نظر ثانی کا اہم ایجنڈا بھی پیش ہوگا۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر صدارت چھ گھنٹےطویل اجلاس ہوگا، لینڈ یوز رولز 2019 میں اصلاحات، درستی  اورسروسزانٹرنیشنل ہوٹل کی پرائیوٹائزیشن کے مالی معاملات طے کرنے کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

لاہور ڈویژن کےانڈسٹریل ایریاز کی ماسٹر پلاننگ، ریور راوی فرنٹ منصوبے سے مختلف موضع جات کی ڈی نوٹیفکیشن، ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں پراپرٹی سمارٹ کارڈز جاری کرنے کے لیے نادرا سے معاہدے کا معاملہ بھی پیش کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کو بقایات جات کی ادائیگی کی مدت میں توسیع دینے، ایل ڈی اے میں کمرشل آڈیٹر رکھنے کی منظوری، گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کا سپورٹ الاؤنس بڑھانے اور ایل ڈی اے میں گریڈ ایک تا دس تک براہ راست خود مختار بھرتی کی اجازت کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔

واسا کے ماسٹر پلان 2018 تا 2040، بزنس پلان 2019 تا 2025 تک کی منظوری اور واسا افسران و  ملازمین کو ایل ڈی اے طرز پر سپورٹ الاؤنس دینے سمیت دیگر اہم ایجنڈے بھی پیش ہوں گے، تمام ایجنڈوں کی حتمی منظوری گورننگ باڈی کے متفقہ فیصلے کے بعد ہوسکے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer