محکمہ ہاوسنگ نے اپنا گھر ہاوسنگ سکیم کیلئے فیزبلٹی اسٹڈی کا سہارا لے لیا

محکمہ ہاوسنگ نے اپنا گھر ہاوسنگ سکیم کیلئے فیزبلٹی اسٹڈی کا سہارا لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے اپنا گھر ہاوسنگ اسکیم کے لیے فیزبلٹی اسٹڈی کا سہار لے لیا،  ایوان وزیر کو فیزبلٹی اسڈٹی میں ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دینے خط ارسال کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنا گھر منصوبہ سکیم کے لیے محکمہ ہاوسنگ پنجاب نے ایوان وزیر کو خط لکھا ہے کہ منصوبے کی فیزیبلٹی کیلئے فنڈز کا اجرا کیا جائے تاکہ مختلف اضلاع میں اپنا گھر ہاوسنگ اسکیم کے لیے مزید کاروائی ہوسکے۔ اپنا گھر سکیم چشتیاں کی تعمیر کے تحت فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے انتیس لاکھ سترہ ہزار، اپنا گھر سکیم لودھراں کیلئے 31 لاکھ 20 ہزار اور رینالہ خورد کیلئے بھی 31 لاکھ 20 ہزار مانگے گئے ہیں۔

مطلوبہ فنڈز اپنا گھر سکیم کے تحت فیزبلٹی اسٹڈی کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔ دوسری جانب پنجاب میں شتر مرغ  فارمنگ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب حکومت سے فنڈز مانگ لئے ہیں، پنجاب میں شتر مرغ فارمنگ منصوبہ کو فروغ دینے کیلئے 9 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer