صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی میں گریڈ سترہ کے افسران کی سنی گئی

صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی میں گریڈ سترہ کے افسران کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی عباس) سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ افتخار علی سہو نے محکمانہ پرموشن بورڈ کے اجلاس میں تیرہ پلاننگ افسران کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیکر اسٹنٹ چیف کا عہدہ سونپ دیا۔

محکمہ پی اینڈ ڈی کا پرموشن بورڈ اجلاس سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخاری علی کی سربراہی میں ہوا جس میں پی اینڈ ڈی بورڈ میں گریڈ سترہ کے تیرہ پلاننگ افسران کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دینے کے منظوری دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں محمد علی نذیر کو اسٹنٹ چیف کوآرڈ ٹو، محمد غیاث ڈپٹی محمد زمیر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ جبکہ محمد سلیم الیاس، شاہد اقبال، محمد مظفر خان ، شفیق الرحمن ، ماہ جبین سرفراز ، عرفان انجم، بلاک شوکت، رحمت اللہ اور حسن فاروق سمیت فریحہ صدیقی بھی ترقی پانی والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والے افسران اب اسٹنٹ چیف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer