ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

توہین عدالت پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے باغبانپورہ کے رہائشی اویس جعفر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرٹ پر آنے کے باوجود کانسٹیبل بھرتی نہیں کیا گیا۔ اس نے بھرتی کیلئے آئی جی سمیت تمام متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے اس کی درخواست دادرسی کیلئے آئی جی پولیس کو بھجوا دی۔

عدالت نے آئی جی کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کا حکم دیا، عدالت کے 29 نومبر 2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی، درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔