پاکستان ائیر فورس ونگ کمانڈر کی گاڑی کو حادثہ

پاکستان ائیر فورس ونگ کمانڈر کی گاڑی کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی ایل ای جی 6298 نے ونگ کمانڈر پاکستان ائیر فورس کی کھڑی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس سے گاڑی میں بیٹھی مس ارم زخمی ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی ایل ای جی 6298 نے وحدت روڈ پر پاکستان ائیر فورس کی ونگ کمانڈر مس ارم کی گاڑی ایل ای سی 7890 کو ٹکر مار دی، جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا،   حادثے کے دوران ونگ کمانڈر مس ارم معمولی زخمی ہوئیں، مس ارم نے موقع پر پولیس کو طلب کر لیا۔

پولیس نے موقع پر عینی شاہدین سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی گاڑی نے کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری، پولیس نے مزید کارروائی کیلئے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer