سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کے نام منظر عام پر آگئے

سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کے نام منظر عام پر آگئے
کیپشن: City42 - Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد علی) سانحہ ساہیوال میں ملوث اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں،  یہ آپریشن سی ٹی ڈی سب انسپکٹر صفدر حسین کی قیادت میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی سب انسپکٹر صفدر حسین کی قیادت میں ساہیوال میں آپریشن کیا گیا جس میں کارپورل احسن، محمد رمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر بھی شامل تھے جبکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے سرکاری رائفلوں کے ساتھ فرنٹ اور اطراف سے فائرنگ کی۔ متاثرہ گاڑی کے اندرسے گولی چلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہونے والا مقدمہ بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا ہے جبکہ کرائم سین کو شواہد اکھٹے کرنے سے پہلے ہی کلیئر کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو لاہور سے نکلی فیملی بورے والا نہ پہنچ سکی،ساہیوال میں ہی قیامت ٹوٹ پڑی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار تین بچے زخمی ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer