زینب کیس: جےآئی ٹی نے5جیلوں سےزیادتی کیسزکےملزمان کا ڈیٹاحاصل کرلیا

زینب کیس: جےآئی ٹی نے5جیلوں سےزیادتی کیسزکےملزمان کا ڈیٹاحاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: زینب قتل کیس کامعاملہ، جےآئی ٹی کےسربراہ نے2014سے 2017تک زیادتی کے کیسزمیں5 جیلوں سےرہاہونے والےقیدیوں کاڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیےڈیٹاحاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں جے آئی ٹی کے سربراہ محمدادریس نے آئی جی جیل آفس میں آئی جی جیل شاہدسلیم بیگ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق محمدادریس نے کہاکہ جیل حکام سے5جیلوں سنٹرل جیل، کیمپ جیل، شیخوپورہ جیل، اوکاڑہ جیل اورقصورجیل سے 2014سے 2017تک رہاہونے والےزیادتی کے تمام قیدیوں کاڈی این اے کرایا جائے گا۔

حکام کے مطابق 3310قیدی ان تین سالوں میں سزابھگتنے کے بعد رہا ہوئے جن کا ڈیٹا جے آئی ٹی کے سربراہ کو فراہم کردیا گیا ہے۔ ان تمام افرادکا متعلقہ ڈی پی اوزڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس کیس میں ابھی تک 1000سے زائدافرادکاڈی این ٹیسٹ کرایاجاچکا ہے۔