سوائن فلو کا خطرہ بدستور قائم، مریضوں کی تعداد44ہوگئی

سوائن فلو کا خطرہ بدستور قائم، مریضوں کی تعداد44ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چوہدری: سوائن فلو کا خطرہ بدستور موجود، 24گھنٹوں میں8مشتبہ مریض ہسپتالوں میں داخل، زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 44ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر میں سوائن فلو کے حملے جاری، 24گھنٹوں کے دوران اتفاق ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں سوائن فلو کے دو دو مشتبہ مریض داخل کیےگئے۔  سی ایم ایچ ، میو ہسپتال ، حمید لطیف ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا۔

 شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر44 مشتبہ مریض بدستور زیر علاج ہیں۔