محکموں کو غیر استعمال شدہ ترقیاتی فنڈز سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی

محکموں کو غیر استعمال شدہ ترقیاتی فنڈز سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:پنجاب حکومت کا جاری ترقیاتی منصوبوں کو اضافی فنڈز دینے کا فیصلہ۔ تمام صوبائی محکموں کو غیر استعمال شدہ ترقیاتی فنڈز 31 جنوری تک سرنڈر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

الیکشن سے قبل جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے اضافی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈٖ ڈیویلپمنٹ میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں تمام محکموں کے سینئر چیف ، چیف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ تمام صوبائی محکموں کے افسران کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اپنے متعلقہ محکموں میں سست روی کا شکار سکیموں اور غیر استعمال شدہ فنڈز 31 جنوری تک محکمہ پی اینڈ ڈی کو سرنڈز کیے جائیں۔ تاکہ ان فنڈز کو تیزی سے جاری ترقیاتی سکیموں میں استعمال کر کے بروقت تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔